Thursday, March 31, 2016

میں بھی مسلمان ہوں!

میں بھی مسلمان ہوں

میں بھی مسلمان ہوں
کیونکہ میرا نام مسلمانوں والا ہے

میں بھی مسلمان ہوں 
کیونکہ میں مسلمان گھرانے میں پیدا ہوا

میں بھی مسلمان ہوں
کیونکہ مذہب کے خانے میں "اسلام" درج ہے

میں مسلمان ہوں لیکن

میں مسلمان ہوں لیکن 
مجھے پاکی (غسل/وضو) کے فرائض و واجبات سے آگاہی نہیں

میں مسلمان ہوں لیکن
مجھے درست قرآن پڑھنا نہیں آتا

میں مسلمان ہوں لیکن 
سر پر دوپٹا اور منہ پر داڑھی مجھے ٭بوجھ٭ محسوس ہوتی ہے


میں کیسا مسلمان ہوں؟

پندرہ سے بیس سال مسلسل "تعلیم" حاصل کرنے کے بعد بھی مجھے فرض علوم کے لئے "جاھل مولوی" سے رجوع کرنا پڑتا ہے ۔ ۔ ۔ میں کیسا مسلمان ہوں؟

میں غیر مسلموں کی پیروی کر کے، ان کی رسومات و روایات کو اپنا کر فخر محسوس کرتا لیکن اسلامی اقدار مجھے "ترقی" کی راہ میں رکاوٹ محسوس ہوتی ہیں ۔ ۔ ۔ میں کیسا مسلمان ہوں؟

میں دین کی من مانی تشریح چاہتا ہوں، میں چاہتا ہوں کہ دین میرے مطابق ڈھل جائے اور اتنے پر بھی عمل کر کے میں احسان جتاؤں ۔ ۔ ۔ میں کیسا مسلمان ہوں؟ 


مجھے کیسا مسلمان ہونا چاہیے؟


میرا مالک مجھے حکم دیتا ہے کہ "اسلام میں پورا پورا داخل ہو جا‍ؤں" لیکن میں شیطان کے پیچھے چلنے پر ہی آمادہ ہوں ۔ ۔ ۔





میں بھی مسلمان ہوں لیکن 
میں کیسا مسلمان ہوں؟ 

No comments:

Post a Comment